جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے پرامید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jahangir Tareen

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی باتیں سن کر بہت خوشی اور حوصلہ افزائی ہوئی، عمران خان سے دوستی ختم ہونے کا تاثر بھی ختم ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا وزیر اعظم عمران خان سے بہت پرانارشتہ ہے اور ہم نے مل کر جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلقات کی گہرائی کا پتہ ہے اور میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم دونوں کو دکھ ہے کہ ہمارا رشتہ اس مقام تک پہنچا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی جدوجہد ، پاناما کیس اور عدالتی کمیشن میں ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور میں ہر روز ساتھ کام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور عمران خان کے تعلقات میں کچھ غلط فہمیاں ہیں جو جلد ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کا سب سے بڑا حامی تھا اور آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ہمارے تعلقات خراب ہونے سے کس کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ سب شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی وجہ سے ہوا ہے ، اس رپورٹ میں عجیب و غریب الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کا چینی کی قیمت میں اضافے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے چین پہنچ گئے

جہانگیر ترین نے کہاکہ یہ حیرت کی بات ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا لیکن اس رپورٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts