وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے چین پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi leaves for Iran after completing his visit to UAE

بیجنگ :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوسرے دور میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر  چین پہنچ گئے۔

سینیا ایئر پورٹ پر وزیر خارجہ کا سینئر چینی عہدیداروں اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی مذاکرات کے دوران پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ کریں گے۔

بات چیت کے دوران دونوں فریق ، باہمی دلچسپی ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات چیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو اسٹریٹجک اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو بہتر کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی رابطہ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 25 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 91ہزار ہلاک

پہلا مکالمہ گذشتہ سال 19 مارچ کو بیجنگ میں ہوا تھا جس کی وجہ سے کئی اہم امور پر اتفاق رائے پیدا ہوا تھا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی تھی۔

Related Posts