جہانگیر ترین کے وزیر اعظم سے رابطے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین کے وزیر اعظم سے رابطے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات
جہانگیر ترین کے وزیر اعظم سے رابطے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیر اعظم عمران خان کا مبینہ طور پر رابطہ ہوا جس کے دوران جہانگیر ترین کی صحت دریافت کی گئی تاہم رابطے پر معاونِ خصوصی شہباز گل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہم سے جہانگیر ترین کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ معاونِ خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا چند روز قبل جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ، وزیر اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیر اعظم نے جہانگیر ترین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ دونوں پرانے دوست ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیر اعظم عمران خان پرانے دوست ہیں جن کے درمیان کبھی بھی رابطہ ہوسکتا ہے، تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رابطہ ہونے کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

آج وزیر اعظم عمران خان دورے کیلئے لاہور جائیں گے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم پارلیمانی بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پنجاب کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Related Posts