جیکولین فرنینڈز کی راجستھانی صحرا کی کڑی دھوپ اورگرمی میں دو دن تک “پانی پانی “کی ریکاڈنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے راجستھان کی چلچلاتی گرمی میں اپنی نئی میوزک ویڈیو ‘پانی ‘پانی کے لئے دو دن تک شوٹنگ کی۔

اس پہلے متنازعہ لیکن مقبول گینداپھول گانے کے بعد بادشاہ اور جیکولین کے درمیان یہ دوسرا گانا ہے۔ 8 جون کو ریلیز ہونے والا یہ گانا جیسلمر میں ترتیب دیا گیا اور اس وقت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں۔

چندروز قبل اداکارہ جیکولین فرنینڈز مشہور میگزین کے ڈیجیٹل کور پر نظر آئیں جبکہ سلمان خان کے پنویل والے فارم ہاؤس سے جیکولین فرنینڈز نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بلاشبہ تباہی مچا رکھی ہے جس کی تفصیلات خبروں کے ذریعے پوری دنیا میں دکھائی جارہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بحرین ان کے پاس چلی جاؤں،کورونا کے سنگین حالات کے سبب وہ میرے لیے بہت پریشان ہیں۔

جیکولین نے کہا کہ سری لنکا میں مقیم میرے رشتے دار اور دوست احباب بھی روزانہ فون کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک واپس آجاؤں۔

Related Posts