شام کے دارالحکومت کے قریب اسرائیلی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام کے دارالحکومت کے قریب اسرائیلی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک
شام کے دارالحکومت کے قریب اسرائیلی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دمشق: اسرائیل کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب تین افراد کو ہلاک کر دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ”اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تین افراد شہید اور کچھ مادی نقصان ہوا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ میزائل اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے آئے تھے اور انہیں شام کے فضائی دفاع نے روک دیا تھا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تین افراد افسر تھے اور فضائی دفاعی عملے کے چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں دمشق کے قریب ایرانی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:الجزیرہ کی خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

تازہ ترین حملہ 13 مئی کو ہونے والے ایک حملے کے بعد ہوا ہے جس میں وسطی شام میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے اور دوسرا 27 اپریل کو دمشق کے قریب ہوا تھا جس میں آبزرویٹری کے مطابق 10 جنگجو مارے گئے تھے، جن میں 6 شامی فوجی بھی شامل تھے۔

Related Posts