جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز
جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے، مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اس قابل نہیں کہ اس کا نام لیا جائے، عمران خان کا نام مجھے دل پر پتھر رکھ کر لینا پڑ تا ہے، انہوں نے کہا کہ ورنہ عمران خان جیسے شخص کو مڑکر بھی نہ دیکھوں، حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے،انہوں نے کہا کہ جیل میں رات کو مرد افسران میری ویڈیوز بناتے تھے۔

نائب صدرن لیگ مریم نوازکا جاتی عمرا میں پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، سنا ہے ان پر بزدار حکومت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان پرسرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے، انہیں الزامات کا جواب دینا چاہیے اور اپنے اوپرعائد الزامات کوغلط ثابت کرنا چاہیے، اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے تو کوئی وجہ ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اپنی بے گناہ بیٹی کے ساتھ سیکڑوں پیشیاں بھگت سکتے ہیں تو شیریں مزاری کیوں نہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں تا کہ پتا چلے کہ آپ نے کیا کیا ہے۔

شیریں مزاری پر جو الزامات لگے ہیں انہیں ان کا سامنا کرنا چاہیے، میں یقین دلاتی ہوں کہ اگر آپ باعزت بری ہوئیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، شیریں مزاری وزیراعظم سے بڑی تو نہیں، شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے۔

مریم نواز نے تحریک انصاف کو خبردار کیا کہ عورت کارڈ کی طرف نہ آئیں، وہ خود بھی اس عمل سے گزری ہیں، جب وہ 16 برس کی تھیں تو انہیں چار برس اڈیالہ جیل میں رکھا گیا، جب انہیں گرفتار کیا گیا توانہوں نے عورت کارڈ نہیں کھیلا، انہیں والد اور بچوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، انہیں کسی عورت نے گرفتار نہیں کیا، انہیں مردوں نے گرفتار کیا، رات میں مرد ان کے کمرے میں دھاوا بول کر ویڈیو بناتے تھے،ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اگر زبان کھولی تو بات بہت دور تک جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل نوجوانوں کو کیا پیغام دیا، بڑی افسوس ناک بات ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میں آپ کو آپ کی زبان میں جواب نہیں دے سکتی، مسلم لیگ ن کسی انتقام میں شامل نہیں ہوگی،نہ ساتھ دے گی۔

عمران خان میرے والد کی عمر کے اور میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں، عمران خان نے پاکستان اور پنجاب کی ماؤں،بہنوں، بیٹیوں پر اٹیک کیا۔

مزید پڑھیں:زرتاج گُل نے مریم نواز کو گھناؤنی اور واہیات عورت کا لقب دیدیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس مٹی کابیٹا ہے، اس نے وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، اگر اداروں پر کبھی تنقید بھی کی تو تعمیری تنقید کی، نواز شریف سسٹم کا نہیں عوام کا لاڈلا ہے۔

فارن فنڈنگ کا معاملہ کئی برسوں سے لٹک رہا ہے، یہی معاملہ نوازشریف پر ہوتا تو ان کی پارٹی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہوتی،فارن فنڈنگ کیس میں بڑے بڑے ثبوت آ چکے ہیں۔

Related Posts