ملک میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
ملک میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی مزید بڑھ کر ہفتہ وار 1.42 فیصد ہوگئی۔جبکہ غریب اور متوسط طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 28.26 روپے فی کلو، مسور کی دال 14.88 روپے، چنے کی دال 6.54 روپے اور ماش کی دال 5.18 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 54.62 روپے اضافے کے ساتھ 1425روپے میں فروخت ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈے 6.28 روپے فی درجن، مٹن 6.67 روپے فی کلو اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 5.84 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس سے دہی، دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 54.62 روپے کا اضافہ ہوا اور ملک بھر میں 1,425 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فی درجن انڈے کی قیمت میں 6.28 روپے، مٹن کے گوشت کی قیمت میں 6.67 روپے جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت میں 5.84 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں بھی 3.27 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء جیسے دودھ، دہی، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:اگزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی، رپورٹ جاری

تاہم گزشتہ ہفتے صرف چار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی درجن کیلے کی قیمت میں 3.58 روپے کی کمی ہوئی جبکہ ٹماٹر، آلو اور گڑ کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے کمی ہوئی۔

Related Posts