برطانوی ادارے کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار، پاک فوج اور فواد چوہدری کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ادارے کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار، پاک فوج اور فواد چوہدری کی تردید
برطانوی ادارے کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار، پاک فوج اور فواد چوہدری کی تردید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار دے دی گئی، سابق وزیرِ اطلاعات و قانون فواد چوہدری اور ترجمان پاک فوج نے خبر کی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ بی بی سی اردو ان چند اداروں میں سے ایک ہے جنہوں نے پاکستان میں جعلی نیوز کے سیاسی استعمال کو نیا رخ دیا۔ پاکستان نے بی بی سی کو اس ضمن میں ڈوزئیر بھی دیا۔

فواد چوہدری نے بی بی سی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مذکورہ خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر بھی اسی پراپیگنڈے کے تسلسل کا نمونہ ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ فوجی قیادت کی تنظیم کا ادراک اور احترام کیا ہے۔ 

دوسری جانب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بی بی اردو کی خبر سراسر بے بنیاد بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر بے بنیاد اور پروپیگنڈہ کہانی پر مشتمل ہے جس میں کوئی معتبر اور مستند ذریعہ نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بی بی سی اردو کی خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کے خلاف ہے۔ جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں جو واضح طور پر ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ محسوس ہوتی ہے۔ ہم یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ 

خبر میں ایسی کیا بات تھی؟

بی بی سی اردو کی مذکورہ خبر کا لنک فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کا ڈھکے چھپے لفظوں میں کہنا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنا چاہتے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو توقع تھی کہ ہیلی کاپٹر میں نو مقرر کردہ عہدیدار وزیر اعظم ہاؤس پہنچ جائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوا بلکہ دو بن بلائے مہمان غیر معمولی سکیورٹی کے ساتھ آئے۔

Related Posts