تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم؟ ایمرجنسی یا گورنر راج؟ فیصلہ آج ہوجائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

خیبرپختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی حکومت کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں متوقع ہے جس میں صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزراء اور اعلیٰ سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔وفاقی حکومت اس معاملے پر متعلقہ سیاسی اور انتظامی حلقوں سے مشاورت کر رہی ہے۔

اجلاس میں آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 کے تحت ممکنہ اقدامات پر بھی غور متوقع ہے۔ تاہم ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق تاحال کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے برقرار رہنے کے دوران وفاقی سطح پر ممکنہ اقدامات کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اب توجہ اس بات پر ہے کہ آیا سیاسی مفاہمت کے ذریعے معاملہ حل ہوتا ہے یا وفاقی حکومت کسی آئینی اقدام کی جانب بڑھتی ہے۔

Related Posts