خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں آج یکم نومبر بروز اتوار ٹانگہ (گھوڑوں) کی روایتی ریس کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے علاقے بھر سے بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
مقامی ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق پبی اور نوشہرہ کی مختلف سڑکوں خصوصاً جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔ لوگ ریس دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے ہوئے تھے جس کے باعث ٹریفک میں شدید رکاؤٹ پیدا ہو گئی۔
نوشہرہ پبی میں گھوڑوں کی ریس https://t.co/C3WwqqLnYU
— Kamran Ali (@akamran111) November 1, 2026
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکوں پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ گھوڑے اور گھوڑا گاڑیاں بھی موجود تھیں۔
یہ پیشہ ورانہ ریس کورس کی باقاعدہ مقابلہ بازی نہیں بلکہ علاقائی سطح پر منعقد ہونے والی روایتی گھڑ دوڑ تھی جس میں مقامی لوگ اپنے گھوڑے لے کر شرکت کرتے ہیں۔
ٹانگہ ریس کے دوران ایک افسوسناک حادثہ بھی پیش آیا جب 2 موٹر سائیکل سوار ریس کے دوران ٹانگے کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں روایتی کھیلوں میں بیل کی دوڑ (Bull Race) زیادہ مشہور ہے۔ صوابی، نوشہرہ سمیت کئی شہروں میں بیل ریسز ہو چکی ہیں اور ان میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








