شناختی کارڈ کی درخواست دے دی؟ اب یہ کام نہ بھولیں، نادرا کی اہم ہدایت جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

نادرا
(فوٹو: اے آئی)

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کرانے والے شہریوں کو کارڈ کی وصولی کے طریقہ کار سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق درخواست جمع کرواتے وقت شہریوں کو شناختی کارڈ کی ڈیلیوری کے لیے مختلف سہولیات میں سے انتخاب کا موقع دیا جاتا ہے۔ ہوم ڈیلیوری منتخب کرنے والے درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا مکمل اور درست رہائشی پتہ درج کریں تاکہ شناختی کارڈ مقررہ مقام پر پہنچایا جاسکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اگر کوئی شہری نادرا دفتر سے کارڈ وصول کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو اسے متعلقہ دفتر ہی سے شناختی کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔

اسی طرح درخواست دیتے وقت ڈیلیوری کا کوئی آپشن منتخب نہ کرنے کی صورت میں نادرا عملہ درخواست گزار کو قریبی متعلقہ رجسٹریشن سینٹر سے کارڈ وصول کرنے کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد ملنے والی رسید یا ٹریکنگ آئی ڈی محفوظ رکھیں اور مقررہ مدت مکمل ہونے پر اسے دکھا کر اپنا شناختی کارڈ وصول کریں۔

Related Posts