پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی؟ حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ذریعے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے آئل ریفائنریز کے قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ریفائنریز کو بھی فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق درآمدی کارگو کے اضافی اخراجات مارچ سے قبل کی سطح پر مقرر کیے جائیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی بچت لیوی میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔ ریفائنری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے پیٹرولیم لیوی 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے تاہم ریفائنریز کو فی لیٹر 30 روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔

نئے فارمولے کے تحت پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت کے مطابق ہوگا جبکہ آئندہ 30 روز تک ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پر برقرار رکھی جاسکے گی۔

حکومت نے ریفائنریز کو روزانہ فروخت کا ریکارڈ اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ اضافی لیوی کی ادائیگیوں کی تصدیق ہوسکے۔

دوسری جانب ریفائنری ذرائع نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے اور نظرثانی کے لیے حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts