سیاسی ماحول ٹھنڈا ہونے والا ہے؟ وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی ایک بار پھر مشروط پیشکش کر دی ہے۔

وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنوں کا سلسلہ ختم کرنے کی شرط پر ہی بات چیت کا دروازہ کھل سکتا ہے بصورت دیگر معیشت کا نقصان کرنے والوں کے خلاف قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن جماعت کو واضح پیغام دیا کہ ملک کی معاشی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے احتجاج اور لانگ مارچ کا سلسلہ ختم کرتی ہے، تو حکومت ان سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، بصورت دیگر ریاست اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔

وزیراعظم نے تنبیہ کی کہ مجوزہ لانگ مارچ کا براہ راست نشانہ ملک کی کمزور معیشت ہوگی جسے موجودہ حکومت نے انتہائی محنت اور مشکل حالات سے نکال کر دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت نہ تو معیشت کا مزید نقصان ہونے دے گی اور نہ ہی دھرنوں اور لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی، اور اگر قانون شکنی کی گئی تو ریاستی ادارے سختی سے اپنا کام کریں گے۔

Related Posts