ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بدستور مستحکم ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل 6 اکتوبر 2026 کے لیے سونے اور چاندی کے نئے نرخ جاری کیے ہیں جن میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 43 ہزار 868 روپے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمت بھی گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 588 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کا نرخ 5 ہزار 648 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس نرخ 4,150 ڈالر پر مستحکم ہے جبکہ چاندی کی قیمت 61.10 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








