کیا اجے دیوگن کی ”شیطان“ گجراتی فلم کا ری میک ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم ”شیطان“ کے ٹریلر نے مداحوں کے ذہنوں میں سنسنی پھیلا دی۔ گزشتہ روز ریلیز کیے گئے فلم کے ٹریلر کو 2کروڑ کے لگ بھگ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔

اجے دیوگن کا نام فلمی دنیا میں نیا نہیں جس نے 90ء اور 2000 کی دہائی میں فلمی دنیا پر راج کیا اور رومانوی فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اجے دیوگن نے پہلے پولیس مین اورپھر تجسس سے بھرپور دیگر کرداروں میں عوام کے دل جیت لیے۔

شیطان کا پلاٹ

وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”شیطان“ کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی ایک بن بلائے مہمان کی آمد سے جہنم بن کر رہ جاتی ہے۔

ہوتا کچھ یوں ہے کہ بن بلایا مہمان (آر مدھاون) اجے دیوگن کے گھر میں داخل ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے کچھ وقت کیلئے یہاں رکنا ہے اور پھر میں یہاں سے چلا جاؤں گا، لیکن اس کے جانے کا وقت نہیں آتا بلکہ وہ اس گھر کے ایک رکن کو ٹریپ کرلیتا ہے۔

ٹریلر میں کیا ہے؟

جمعرات کے روز سامنے آنے والے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پراسرار شخص اجے دیوگن کے پرسکون گھر میں داخل ہوتا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی ایک خوبصورت بیٹی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میں 15 منٹ میں چلا جاؤں گا، لیکن کچھ ہی وقت کے بعد جانے سے انکار کردیتا ہے۔

گھر کا مالک اجے دیوگن بن بلائے مہمان کو گھر سے جانے پر مجبور کرتا ہے تو اجے دیوگن کی بیٹی اٹھ کر کھڑی ہوجاتی ہے اور اپنے والد سے کہتی ہے کہ وہ اسے نہیں جانے دے گی۔ یہاں تک کہ اجنبی شخص کے کہنے پر وہ اپنے والدین کی جان کے بھی درپے نظرآتی ہے۔

کاسٹ 

فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور تھری ایڈیٹس کے مرکزی کرداروں میں شامل آر مدھاون کے علاوہ جیوتیکا اور جانکی بودیوالا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ری میک فلم

سلمان خان کی ”باڈی گارڈ” سمیت بالی ووڈ کی متعدد فلمیں ساؤتھ سینما کی کہانیوں سے متاثر ہو کر بنائی جاتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی ”شیطان“ کے ساتھ بھی ہوا جو گجراتی فلم وَش کی کہانی سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ یہ فلم آئندہ ماہ 8مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

Related Posts