پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کی سلسلہ وار قاتل سے متعلق فلم جاوید اقبال پر پابندی عائد کردی گئی، اداکارہ اقراء عزیز نے عثمان بزدار حکومت کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم آج کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد ریلیز ہونا تھی، جو پنجاب کے سوا ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے تاہم عثمان بزدار حکومت نے پابندی عائد کی۔
کم عمری میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، عائشہ عمر
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پنجاب حکومت کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے فلم کی کہانی کے متعلق کہا کہ یہ 1990 میں حقیقتاً ہوا، لوگ یہ حقیقت تسلیم کیوں نہیں کرلیتے؟
امریکا میں 80ء کی دہائی میں سامنے آنے والے سیریل کلر ٹیڈ بنڈی کا ذکر کرتے ہوئے یاسر حسین کی شریکِ حیات اور معروف اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ پیمرا نے ٹیڈ بنڈی کی ریکارڈنگ نہیں دیکھی۔
معروف اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ کیا صرف کامیڈی فلم یا پیار بھرا ڈرامہ ہی پاکستان کیلئے تفریح کا سامان مہیا کرتا ہے؟ ہمارے ناظرین کہتے ہیں ہمیں کچھ اور بھی دکھاؤ لیکن ہم کیسے دکھائیں؟