انٹر بورڈ کراچی، کامرس پارٹ 2 کا رزلٹ آگیا! جانیں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کی مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے جاری کامرس ریگولر گروپ کے نتائج میں تابانیز کالج کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں نمایاں پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔

نتائج کے مطابق آمنہ عارف نے 993 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی مناہل ندیم دوسری پوزیشن پر رہیں۔ تیسری پوزیشن شفا عامر نے 969 نمبرز کے ساتھ حاصل کی۔

کامرس پرائیویٹ گروپ میں عریشہ ایاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حفصہ بنت محمد عامر حنیف دوسرے اور انوشہ بنت صلاح الدین تیسرے نمبر پر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کامرس ریگولر گروپ کے لیے 26,432 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 25,528 نے امتحانات میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر 14,132 امیدوار کامیاب قرار پائے، جس کے نتیجے میں کامیابی کی شرح 55.36 فیصد رہی۔ نتائج میں 235 امیدواروں نے A-1 گریڈ جبکہ 1,302 امیدواروں نے A گریڈ حاصل کیا۔

Related Posts