پہلے ہوگا چالان اور پھر گاڑی بند! سالانہ وہیکل فٹنس ٹیسٹ سے متعلق نیا ضابطہ نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کے لیے فٹنس سے متعلق نیا ضابطہ متعارف کروادیا ہے جس کے تحت نجی گاڑیوں کا سالانہ فٹنس ٹیسٹ کروانا اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو پہلے مرحلے میں چالان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ شرط پوری نہ کرنے کی صورت میں گاڑی بند کرنے کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

حکام کے مطابق صوبے میں موجود لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے اس وقت صرف 13 مراکز دستیاب ہیں، جس کے باعث شہریوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے دوران رش اور دیگر مشکلات پیش آنے کا امکان ہے۔

حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کی سالانہ فیس 500 سے 2 ہزار روپے تک مقرر کی ہے۔ اس طرح گاڑی مالکان کو معمول کے اخراجات کے علاوہ ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی رقم ادا کرنا ہوگی۔

Related Posts