بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے پاکستانی دوست سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ نے صارفین کے دل میں گھر کرلیا۔
ہارورڈ بزنس اسکول کی طالبہ سنیحہ بسواس جن کا تعلق بھارت سے ہے، کالج میں اپنے ساتھ پڑھنے والی پاکستانی دوست کے حوالے سے لکھا کہ اس دوستی نے پاکستان کے بارے میں انکے خیالات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارتی لڑکی سنیحہ بسواس نے لکھا کہ میں نے ایک چھوٹے سے شہر میں پرورش پائی، پاکستان اور اس کے لوگوں کے بارے میں میرا علم محدود تھا، میں نے اپنی تمام معلومات کتابوں اور میڈیا سے حاصل کی جن میں نفرت بھری ہوئی تھی۔
اُن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ وہ ہارورڈ میں اپنے پہلے دن جس لڑکی سے ملیں اسکا تعلق پاکستان کے شہر اسلام آباد سے تھا، پہلے دن ہی ہماری دوستی ہوگئی، ہم اکٹھے بیٹھ کر چائے اور بریانی کھاتے اور بزنس آئیڈیاز کو ڈسکس کرتے اور پہلا سیمسٹر ختم ہونے تک وہ میری سب سے گہری دوست تھی۔
بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے لیے آپ کی محبت جغرافیہ اور سرحدوں سے بالاتر ہے، لوگ بنیادی طور پر ہر جگہ ایک جیسے ہوتے ہیں، اگرچہ یہ سب کچھ سمجھ میں آتا ہے لیکن دل اسکو سمجھنے میں ناکام رہتا ہے۔جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں کمرشل جہاز اڑانے کے لیے خواتین پائلٹس کی تعدادمیں اضافہ