بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید، 3 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Army troops’ unprovoked firing claims civilian’s life

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے،بھارتی فوج نے رکھ چکری اور خنجر سیکٹرپر فائرنگ کے دوران آبادی کو نشانہ بنایا ۔

ہندوستانی فوج نے مارٹر گولوں اور راکٹوں کا استعمال بھی کیاجس میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید بھی ہوگیا۔

جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

اس سے پہلے بھی بھارتی فوج نے رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

اس واقعہ پرپاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا تھا۔

اس سال اب تک ہندوستانی فوج 2580 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 19 شہری شہید اور 199 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سربراہ پاک فوج

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کرکے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا ۔بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی خطے میں امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

Related Posts