ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سربراہ پاک فوج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سربراہ پاک فوج
ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سربراہ پاک فوج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارنے کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

سپہ سالار نے سرحد کی دونوں جانب بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج ایل اوسی پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی اور ان کو تحفظ فراہم کرے گی اور بھارتی فوج کو دراندازیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

Related Posts