بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار، پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India declared 'dangerous' for minorities by US international religious freedom commission

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بھارت کو اقلیتوں کے لئے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے معاملے میں متعدد مثبت پیشرفت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کو اقلیتوں کے لئے ایک خطرناک ملک قراردیتے ہوئے سی پی سی کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔

امریکی کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں متنازعہ ہندوستانی شہریت بل ، بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر کڑی تنقید کی ہے۔ اس رپورٹ میں امریکی کانگریس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں مذہبی آزادی سے متعلق سماعتیں جاری رکھیں۔

دوسری طرف اسی رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی متعدد مثبت پیشرفت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ان میں سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور راہداری کا افتتاح ، پاکستان کی پہلی سکھ یونیورسٹی ، ایک ہندو مندر کو دوبارہ کھولنا ، توہین رسالت کے الزامات پر سپریم کورٹ کے فیصلے ، اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کی اشاعت کے خلاف کارروائی اور پاکستانی حکومت کے اقدامات شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں ہندوستان مذہبی آزادی کے حوالے سے تیزی سے زوال پذیر ہوا جس کے ساتھ ہی ملک میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری مدت کیلئے الیکشن جیتنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور اقلیتوں کے خلاف کھلم کھلا تشدد اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی اجازت دی۔

کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کے تحت گائے کے قتل کے نام پر لوگوں پر تشددمعمول بن گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت اب بھی اقلیتوں کی مخالف پالیسیوں پر کاربند ہے۔

رپورٹ میں ہندوستان کو خصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے اور مذہبی آزادی کے خلاف کام کرنے والے ان ہندوستانی عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد پر نگاہ رکھنے کے لئے فنڈ کے قیام کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں اقلیتیں کیا واقعی غیر محفوظ ہیں؟

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ اقلیتی طبقات کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنائے اور قوم میں اقلیتوں کے خلاف جرائم کی مخالفت کرے۔

Related Posts