افغانستان کے حالات کے پیش نظر جے یو آئی (س) کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاری مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے حالات کے پیش نظر جے یو آئی (س) کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاری مکمل
افغانستان کے حالات کے پیش نظر جے یو آئی (س) کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاری مکمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: افغانستان میں نئی حکومت کو درپیش سیاسی، سفارتی، مالی اور انتظامی مسائل کے حل کے لئے پاکستان میں متعدد فورم پر کوششیں  کی جارہی ہیں۔

افغانستان کی موجودہ حکومت کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی ادارے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کی جانب سے بھی اسلام آباد میں پیر 17جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی،مذہبی پارٹیوں سے بات ہوگئی ہے اور قائدین نے اس اہم آل پارٹیز کانفرنس جو کہ17جنوری کو اسلام آباد میں ہورہی ہے شرکت کی حامی بھر لی ہے۔

دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو قیام کے سلسلے میں سیاسی،سفارتی،انتظامی اور مالی مشکلات درپیش ہیں۔

عالم اسلام بالخصوص اسلامیان پاکستان کے لئے افغان حکومت کی تائید، حمایت اور تعاون کا طریق کار اوراس کے لئے عملی اقدام قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو اس شدید سردی کے موسم میں معاشی مشکلات سے نکالنا بھی انسانی حقوق کا تقاضاہے، یہ کانفرنس ان شاء اللہ افغانستان کی بہتری اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی: وفاق المدارس نے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا

مولانا سمیع الحق شہید کی افغانستان کے حوالے سے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے ہمیشہ افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ، قیام امن کی کوشش کی ہے۔

Related Posts