ڈی آئی خان، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی آئی خان، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی
ڈی آئی خان، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کیچ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 4 سالہ بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔

میڈیکل رضا کاروں کی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لائی اور سیلابی ریلے سے نکالے جانے کے بعد مردہ سمجھی جانے والی بچی ہوش میں آ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے 4 سالہ بچی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جسے کئی گھنٹوں بعد مقامی افراد نے سیلابی ریلے سے نکالا تو اُس وقت بچی کی سانس نہیں چل رہی تھی اور بچی کا جسم نیلا پڑ چکا تھا۔

گاؤں میں اتفاقاً اسلام آباد سے آئی میڈیکل رضاکاروں کی ٹیم موجود تھی، جس نے فوری طور پر بچی کے طبی علاج دیا۔

میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن یزدانی اور ڈاکٹر نوید خالد نے آدھے گھنٹے کی مستقل کوشش کی تو بچی کی سانسیں بحال ہو گئیں، بچی ہوش میں آتے ہی رو پڑی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ بچی کے زندہ ہونے کی امید چھوڑ چکے تھے لیکن بچی کے ہوش میں آنے پر وہ حیران رہ گئے۔

Related Posts