میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جارہا ہے، عمران ریاض بھی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران ریاض خان
عمران ریاض خان کو چینل انتظامیہ نے آن ایئر پروگرام کرنے سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی و ٹی وی میزبان عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ عمران ریاض خان کا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران ریاض خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے کہا کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کرنے کے بعد ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پکڑ دھکڑ جاری، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد گرفتار، مقدمہ درج

قبل ازیں سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر روکا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران ریاض نے کہا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ عمران ریاض خان کے یو ٹیوب چینل کو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین فالو کرتے ہیں۔ سینئر صحافی عمران ریاض خان نے کہا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی پولیس نے مری موٹر وے سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گرفتار کیا جنہیں اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts