پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد گرفتار، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید
آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت مخالف رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی پولیس نے مری موٹر وے سے رات گئے گرفتار کیا جنہیں اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیان پر قائم ہوں، فواد چودھری کی الیکشن کمیشن پر پھر تنقید

پولیس نے شیخ رشید احمد کو بعد ازاں اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ سے میڈیکل کرانے کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید احمد نشے کی حالت میں تھے۔

حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب، ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹو میٹک گن برآمد ہوئی۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق شیخ رشید نے الزام تراشی کی کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کیلئے دہشت گردوں کی خدمات لیں، جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بدنام کرنا شیخ رشید کا مقصد ہے۔

پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان شیخ رشید احمد کے خلاف آبپارہ تھانے میں درج مقدمے کے مدعی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں سابق وزیرِ داخلہ پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 

Related Posts