عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی! جانیں نئے شوہر کے بارے میں اہم تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دو دہائیوں سے زائد عرصے بعد دوسری شادی کرلی۔ جمائما آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں پیدا ہونے والے کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

شادی کی خبر جمائما کی بھابھی جمائما جونز نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم تصاویر میں دلہا اور دلہن کو نہیں دکھایا گیا۔

جمائما اور 62 سالہ کیمرون او ریلی کی منگنی کی خبر رواں سال مئی میں سامنے آئی تھی۔ دونوں کے درمیان تعلق تقریباً ایک سال قبل قائم ہوا تھا اور ان کی ملاقات دستاویزی فلموں میں مشترکہ دلچسپی اور کام کے دوران ہوئی۔

کیمرون او ریلی معروف فنانسر اور آنجہانی عالمی شہرت یافتہ رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں۔

جمائما کی پہلی شادی عمران خان سے 1995 میں ہوئی تھی اور دونوں نے 2004 میں علیحدگی اختیار کی۔ اس سابق جوڑے کے دو بیٹے، سلیمان اور قاسم خان ہیں۔

جمائما کی دوسری شادی کی اطلاع ان کے خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام کے بعد سامنے آئی ہے۔

Related Posts