انگلش کی کتاب میں خاتم النبین ؐ کا لفظ شامل کرنے کیلئے عمل در آمد شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلش کی کتاب میں خاتم النبین ؐ کا لفظ شامل کرنے کیلئے عمل در آمد شروع
انگلش کی کتاب میں خاتم النبین ؐ کا لفظ شامل کرنے کیلئے عمل در آمد شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:حکومت سندھ نے نویں جماعت کی انگلش کی کتاب میں خاتم النبینؐ کا لفظ غائب ہونے کا نوٹس لینے کے بعد اس غلطی کو درست کرنے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے سیکریٹری نے نویں جماعت کے کورس میں شامل انگلش کی کتاب میں غلطی درست کرنے کے لئے تمام ڈائریکٹرز کو انگلش کی کتاب واپس کرنے کے لئے لیٹر لکھ دیا۔

واضح رہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نویں جماعت انگریزی کی کتاب میں خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسم کے ساتھ آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ لکھے جانے کے حوالے سے ہونے والی غلطی پر پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ذرائع ابلاغ میں خبروں کی اشاعت پروزیر تعلیم سندھ کے نوٹس لینے کے بعد یہ ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کو سنگین غلطی قرار دے کر تمام کتابیں واپس منگواکر نئی کتابیں چھپوانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی کہ یہ غلطی سے رہ گیا یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے، وزیر تعلیم سعید غنی کے اس اعلان کا سندھ کے عوام نے خیر مقدم کیا تھا اور اس سلسلے میں اب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کام شروع کردیا ہے۔

اس پر متعلقہ محکمے نے کام تو شروع کر دیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ تصیح کے بعد نئی کتاب کب تک طلباء کے حوالے کی جاتی ہے، کیوں کہ آدھاسال لاک ڈاون کی نظر ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: والدین نے کورونا ختم ہونے تک کراچی میں اسکول بند کرنے کا مطالبہ کردیا

Related Posts