پیسے کا کمال، کراچی میں منہدم غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیرات دوبارہ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

illegal marriage hall reconstruction in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات کے افسران کی ملی بھگت سے سرجانی اور گڈاپ ٹاؤن میں ایس بی سی اے کی جانب سے منہدم کیے گئے شادی ہال دوبارہ تعمیر ہونے لگے۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر4-D پلاٹ نمبر B-12 B-13 پر ایس بی سی اے کے افسران نے پیسے لے کر ایک بار پھر تعمیرات شروع کروا دیں، بہتی گنگا میں کے ڈی اے افسران نے بھی ہاتھ دھو لیے۔

انہدامی کارروائی کرنے کے بعد بھاری نذرانے وصول کر غیر قانونی تعمیرات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،ایس بی سی اے سرجانی ٹاون کے افسران اور ڈیمولیشن اسکواڈ کے افسران نے بھاری نذرانے وصول کیے ہیں۔

غیر قانونی تعمیر ہونے والے شادی ہال پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ مبینہ طور پراسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر قائم خانی اور محمّد علی نے لاکھوں روپے نذارانہ وصول کر کے دوبارہ شادی ہال بنانے کی غیر اعلانیہ اجازت دے رکھی ہے۔

لاک ڈاؤن میں لوگ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں مصروف ہیں تو بلڈر مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بیوروکریسی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرز من پسند لوگوں میں تقسیم کردئیے

علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ خود ملوث نہیں ہیں تو اس غیر قانونی کام کے خلاف فوری ایکشن لیں اور غیر قانونی تعمیرات منہدم کرانے کے ساتھ بلڈر ، مالکان اور افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرائیں ۔

Related Posts