کراچی میں بیوروکریسی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرز من پسند لوگوں میں تقسیم کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بیوروکریسی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرز من پسند لوگوں میں تقسیم کردئیے
کراچی میں بیوروکریسی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرز من پسند لوگوں میں تقسیم کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹینڈرز  میں بیوروکریسی نے کرپشن کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے  ٹینڈرز من پسندلوگوں میں تقسیم کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق بیورو کریسی ٹینڈرز کے حوالے سے عدالتی حکم ( اسٹے آڈر) کابہانہ بنا کر غلط بیانی سے کام لیتی رہی جبکہ اس حوالے سے کنٹریکٹرز کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ ٹینڈرز حقداروں کو دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹینڈرز خلافِ ضابطہ من پسندلوگوں میں تقسیم کئے گئے اور کنٹریکٹرز کوعدالتی حکم کے نام پر جھوٹ بول کر بہلایا گیا اور من پسند ٹھیکیداروں کے ساتھ اربوں روپے کی بندر بانٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی۔

اس حوالے سے جنرل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالحئی خان مندوخیل نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

عبدالحئی خان مندوخیل نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے سرکاری اداروں کو سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بل اداکرنے کاپابندکیاجائے۔ بقایاجات کی ادائیگی نہ کرکے  ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران سخت معاشی مسائل سے دوچارہوئے۔کنٹریکٹرز گھریلو اخراجات کیلئے بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ 

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ڈی ایم سی ویسٹ کے اکاؤنٹس آفیسراخلاق احمداوراعجازاحمدکی لوٹ مارپرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افسران ٹھیکیداروں کو بلیک میل کرکےناجائز طریقے سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کے حکم کی آڑمیں ناجائزکمیشن کادائرہ مزید5 فیصد بڑھا دیا گیا۔ ناجائزکمیشن نہ دینے والے کنٹریکٹرز کے ساتھ صوبائی حکم کے بہانے کیے جاتے ہیں۔

مسائل کے حل کے لیے ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کنٹریکٹرز کے مکمل ہونے والے ٹینڈرز کے بل ادا کیے جائیں، بصورتِ دیگر ڈیفالٹر اداروں کوترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز سے دور رکھا جائے۔

Related Posts