اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1312 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 2 march
psx 2 march

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1,312.68 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 296.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتےکے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1,312.68 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 296.30 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 627.44 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 18 ہزار 105.04 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 769.96 پوائنٹس کے اضافے سے 27 ہزار 059.34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہاتھا۔

Related Posts