آئی سی سی نے رمیز راجہ کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حکومت کا اہم فیصلہ
چیئرمین پی سی بی تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حکومت کا اہم فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی 4 ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے 4 ملکی سیریز کی تجویز کو آئی سی سی بورڈ اراکین سمیت بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے، آئی سی سی نے 4 ملکی سیریز کو اس لیے مسترد کیا کیونکہ وہ آئی سی سی ایونٹس کی مقبولیت میں کمی نہیں کرنا چاہتے، اس انکار کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت کی جانب سے واضح تھا کہ وہ اپنے مصروف بین الاقوامی شیڈول کی وجہ سے 4 ملکی سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں پر مشتمل سیریز کی تجویز دی تھی۔

چیئرمین پی سی بی اس سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش اور بھاگ دوڑ کرتے دکھائی رہے تھے جس کی اہم وجہ آمدنی میں اضافہ تھی، اس سیریز کے انعقاد سے تمام کرکٹ بورڈز کو بہت زیادہ منافع ہوتا جبکہ شائقین کرکٹ کو بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف سنسنی میچز دیکھنے کو ملتے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کے جانے کے بعد کو نسا بڑا کھلاڑی ٹیم میں واپس آسکتا ہے؟

دوسری جانب آئی سی سی بورڈ نے چیئرمین گریک برکلے کو آئی سی سی کے چیئرمین کے طور اپنی دو سالہ مدت پوری کرنے کے لیے راضی کرلیا ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گریک برکلے مزید اس عہدے پر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں تاہم اگلے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل رواں سال نومبر میں ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت نے آئی سی سی کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی نظریں جمائی ہوئی ہیں جس کے لیے ان کے امیدواروں کی فہرست بھی لمبی ہورہی ہے،بھارت کی جانب سے 3 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدرساروو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ شامل ہیں۔

Related Posts