چیئرمین پی سی بی کے جانے کے بعد کو نسا بڑا کھلاڑی ٹیم میں واپس آسکتا ہے؟

چیئرمین پی سی بی کے جانے کے بعد کو نسا بڑا کھلاڑی ٹیم میں واپس آسکتا ہے؟

لاہور: اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پی سی بی میں بھی اعلیٰ پیمانے پر تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی ہیں بعدازاں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے جانے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہیں تو پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی کارگردگی پر سوالات اٹھادیئے

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی ماضی میں میچ فکسرز کی شدید مخالفت کرتے تھے جبکہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رمیز راجہ نے بھی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنالیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد عہدے سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں جبکہ اگلے ہفتے سے پی سی بی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا قوی امکان ہے۔

علاوہ ازیں رمیز راجہ کے دور میں لگائے گئے افراد کا مستقبل بھی روشن نظر نہیں آرہا ہے۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں