بھارت نے جنگ مسلط کی توبھرپورجواب دیں گے ،صدرمملکت عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے جنگ مسلط کی توبھرپورجواب دیں گے ،صدرمملکت عارف علوی
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاکہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کر رہی ہے،پاکستان امن کاخواہاں ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو تو ہم پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دیں گے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاکہنا ہے کہ  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کر رہی ہے،پاکستان امن کاخواہاں ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو تو ہم پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دیں گے۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک صحافیوں کے وفد نےملاقات کی اس موقع پرصدرڈاکٹرعارف علوی کاکہناتھا کہ  بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،بھارتی قیادت علاقائی اور عالمی امن بلکہ بھارت کی سماجی اقدار کےلئے بھی خطرہ ہے،بھارت فلسطین کی طرح کشمیرمیں ظلم کررہاہے .انہوں نے کہا کہ  دنیا گجرات کے قصائی سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے احترام کی توقع نہیں رکھ سکتی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی قیادت کا ہاتھ نیوکلیئر بٹن پر ہے جو ہندو بالادستی کے نظریئے پر چلتے ہوئے اقلیتوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، اس طرح یہ نہ صرف علاقائی و عالمی امن بلکہ بھارت کے اپنے معاشرے کے لئے خطرہ بن گئی ہے، عارف علوی نے کہا کہ  لوگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا، بھارت بھی گزشتہ سات دہائیوں کی طرح کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے میں ناکام رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکر گزار ہیں، پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی، تہذیبی اور عوامی رابطوں و مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور تذویراتی تعاون کو عوام کے مفاد میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ 

صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کا 5اگست کااقدام غیرقانونی اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت پرمقبوضہ کشمیر پرانسانی حقوق کی بحالی پرزوردے . جنگی جنون میں مبتلا جوہری صلاحیت کی حامل بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کررہی ہے، مودی سرکار کی ہندو بالادستی کی جنونیت بھارت کے سیکولر تشخص کو تبدیل کر رہی ہے اور جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے وہ دیگر بھارت کے حالات کا تسلسل ہے۔

Related Posts