ہمایوں سعید نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اور درجنوں ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہمایوں سعید نے حال ہی میں اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید کامیاب پیشہ ورانہ اور کامیاب ازدواجی زندگی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سے شادی کو 25 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دسمبر کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی اوریجنل فلمز

حال ہی میں ٹی وی شو مذاق رات میں میزبان واسع چوہدری کے  سوال و جواب کے دوران ہمایوں سعید نے کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ ہمیشہ یس باس کا سا رویہ رکھنا چاہئے۔

اپنے بیان پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ آپ کو بیوی کے کسی بھی سوال کے جواب میں ہمیشہ ہاں کہنا چاہئے کہ آپ اپنی بیوی کیلئے صحیح ہیں۔یہی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز ہے۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے واسع چوہدری کے ساتھ ہی مل کر کامیڈی فلم نرم گرم کی کہانی لکھی جس کی شوٹنگ آج کل پاکستان میں جاری ہے۔ ہمایوں سعید پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Related Posts