انسانوں کو آئسولیشن وارڈ کے لیے تخلیق نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانوں کو آئسولیشن وارڈ کے لیے تخلیق نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی
انسانوں کو آئسولیشن وارڈ کے لیے تخلیق نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انسانوں کو قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ کے لیے تخلیق نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ (کوارنٹین) کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسان قرنطینہ کے لیے نہیں بنے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک معاشرے میں انسان ایک دوسرے پر انحصار کرتا ہے۔ یہی زندگی اور معاشرے کی اہم بنیاد ہے تاہم کورونا وائرس کے لیے آئسولیشن یا مریض کو تنہا رکھنا ایک قلیل مدتی اقدام ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آئسولیشن وارڈ ایک کم مدت کا پروگرام ہے جبکہ کورونا وائرس سے انسانیت کی نجات سائنس پر منحصر ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وائرس سے نجات پانے کے لیے انسانیت سائنس کے علم اور سائنسدانوں پر انحصار کرتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اِس چیلنج کا جواب سائنسدان کتنی جلدی دیتے ہیں۔ 

Related Posts