پاکستان میں اسلحہ کا لائسنس بنوانے کا کیا طریقہ کار ہے اور مقبول پستول کونسی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں نے عوام کا بُرا حال کردیا ہے، خاص طور پر شہرِ قائد اس میں سر فہرست ہے، شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کے کئی واقعات ہوتے ہیں جس میں بے رحم ڈکیت صرف مظلوم شہریوں کی چیزیں ہی نہیں چھینتے بلکہ زرا سی مزاحمت پر اُن کی جان بھی لے لیتے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو اسلحہ رکھنے کا سوچ رہی ہے جس کیلئے لائسنسن بنوانا انتہائی ضروری ہے، ایم ایم نیوز نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک اسلحے کی دکان کا دورہ کیا، جن سے لائسنس بنوانے کا طریقہ کار اور شہریوں میں مقبول پستول کے حوالے سے بات چیت کی۔

دکان کے مالک نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کراچی میں لائسنس بنوانے کیلئے تین قسم کا کوٹہ ہے، ایک ڈی سی، دوسرا سی ایم اور تیسرا ہوم سیکریٹری کا کوٹہ ہے۔ ہر علاقے کے ڈی سی کے پاس ہر مہینے کا پچاس کا کوٹہ ہے، ڈی سی آپ کو ٹوکن دیتا ہے،اس کے بعد آپ کا بائیو میٹرک ہوگا، فنگر پرنٹس ہونگے، آپ کی پولیس سے ویریفیکیشن کروائی جائے گی، پھر آپ کے سارے دستاویزات اٹیچ کرکے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس بھیجے جائینگے جس کے بعد وہ اسکین ہونگے اور آخر میں پھر اُن کی پرنٹنگ ہوگی۔ اُن کے مطابق ایک شخص کو لائسنسن بنوانے میں کم سے کم ایک سے ڈیڑھ مہینہ لگ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائسنسن بنوانے کے بعد لوگ اپنی رینج کے حساب سے پستول کو خریدتے ہیں، پاکستانی پستول 35 سے 40 ہزار میں ہمارے پاس مل جائے گی جبکہ اوریجنل پستول 1 لاکھ 10 ہزار تک مل جائے گی، جس میں ترکش، برازیل اور چائنہ اِن تمام ممالک کی پستول شامل ہیں۔

پاکستان کی بنائی گئی پستول کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے تو اتنی اچھی پستول نہیں بنتی تھیں لیکن اب خاص طور پشاور میں اسلحہ بہت اچھا بن رہا ہے جیسے سی این، زیگانا اور بریٹا اِن تمام کی کاپیز بہت اچھی بن رہی ہیں۔ جو کہ پشاور سے خریدنے میں آپ کو 30 ہزار میں مل جائینگی جبکہ کراچی میں آپ کو 45 ہزار میں ملیں گی۔

تاہم، انہوں نے پاکستانی پستول کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پستول سیلف ڈیفنس کیلئے اچھی نہیں ہے کیونکہ آپ اس پر 100 فیصد بھروسہ نہیں کرسکتے اسی لئے زیادہ بہتر یہی ہے کہ آپ چائنہ یا کسی اور ملک کی پستول کو اپنے سیلف ڈیفنس کیلئے رکھ لیں۔

انہوں نے دکان میں ملنے والی معیاری پستول کے بارے میں کہا کہ اس وقت سب سے اچھی روسی  پستول ہیں۔

 

Related Posts