اسلامک کوائن کیسے لوگوں کو شریعت کے مطابق کرپٹو کرنسی کے ساتھ با اختیار بنا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیجیٹل کرنسیاں اپنے ارتقا کے بعد عالمی معیشت  کے منظر نامے پر تیزی کے ساتھ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

  جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بھی  شریعت کے مطابق کام کرنے والی ڈیجیٹل کرنسیوں کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اسلامک کوائن (اسلامی ڈالر) کو شرعی ضوابط پر عمل کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہےجو ایک حلال اثاثے کے طور پر اسلامک فنانس ایکو سسٹم کو فروغ دے سکتا ہے۔

اسلامک کوائن کی خاصیت  

اسلامک کوائن  ایک ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی ہے جو شرعی مالیات کی طرف سے متعین اخلاقی رہنما خطوط کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے ۔ روایتی کرنسیوں کے برعکس اسلامک کوائن  خصوصی طور پر ڈیجیٹل فارمیٹ میں موجود ہےجسے اوپن اور ڈی سینٹرلائزڈ بلاک چین  پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے ۔  حق نیٹ ورک کی مقامی کرنسی کے طور پر کام کرتے ہوئےاسلامک کوائن بلا  کسی رکاوٹ کے شریعت کے مطابق مالیاتی لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس کا شفافیت اور اخلاقی  اصولوں پر عمل پیرا  ہونا ایک نمایاں خصوصیت ہے۔

شریعت کے اصولوں سے ہم آہنگی

شرعی مالیات کی بنیاد اخلاقیات اور اقدار کی بنیاد پر ہے۔ جس میں سود، جوا اور دھوکہ دہی کی ممانعت جیسے اصول شامل ہیں۔ اسلامک کوائن  کے نفاذ کی شریعہ بورڈ کی طرف سے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔شریعہ بورڈ  اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسلامک کوائن  اسلامی تعلیمات کے اصولوں پر سختی سے عمل کرےاور  مسلمانوں کو ایک ایسی کرپٹو کرنسی فراہم کرے جو ان کے مذہبی عقائد کی آئینہ دار ہو۔

حق ایسوسی ایشن کی ساکھ

اپنی ساکھ کو یقینی بناتے ہوئےاسلامک کوائن  حق ایسوسی ایشن کی کڑی  نگرانی میں  کام کرتا ہے۔ حق ایسوسی ایشن  ایک  غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا صدر دفتر سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں اسلامی بینکاری، سافٹ ویئر انجینئرنگ ، اسلامی اسکالرز اور  دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔ ان کی  مضبوط گورننس اسلامک کوائن  کے حوالے سے مسلم کمیونٹی کے اندر اعتماد پیدا   کرے گی اور جو لوگ شریعت کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کے  خواہاں ہیں انھیں اسلامک کوائن کے  شریعت کے مطابق کام کرنے کا اطمینان دلائے گی۔

بلاک چین  ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھائیں

اسلامک کوائن  بلاک چین ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی صلاحیت کو بروئے کار لاتا ہےجس سے کئی گنا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کی ناقابل تسخیر سیکیورٹی، ناقابل تغیر کارکردگی کے لیےبلاک چین لین دین کی ریکارڈنگ اور تصدیق کا  قابل اعتماد پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق زر مبادلہ کے قابل عمل ذریعہ کے طور پر کام کرنے کے لیے اسلامک کوائن کا  محفوظ، مستحکم اور موثر ہونا ضروری ہے  اس لئے اسلامک کوائن اپنے صارفین کے لیے ایک لچکدار مالیاتی فریم ورک تیار کرتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کر تا ہے۔

مستقبل اور ٹیکنومکس کا تصور

اسلامک کوائن  عالمی سطح پر مسلمانوں  میں خاطر خواہ اور پائیدار ترقی لانے کیلئے مستقبل کے اہداف پر اپنی نگاہیں متعین کئے ہوئے ہے ۔  یہ کوشش ایک ایسے مستقبل کی خواہش رکھتی ہے جس میں ایک ارب مسلم انٹرنیٹ صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے اسلامک کوائن  کو اپنی پسند کی قابل اعتماد کریپٹو کرنسی کے طور پر قبول کر لیں ۔ 100 بلین ٹوکنز کی محدود فراہمی کے ساتھ اسلامک  کوائن  طویل مدتی پائیدارترقی  کے حصول پر زور دیتا ہے۔

مالی شمولیت کو فروغ دینا

مسلمانوں میں مالی شمولیت کو فروغ دینا اسلامک کوائن  کا مشن ہے ۔ اسلامک کوائن  مسلمانوں کو اپنے مذہبی اصولوں  پر  قائم رہتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت میں مکمل طور شامل ہونے کا  اختیار دیتا ہے ۔ مزید برآں اسلامک کوائن  ہر جاری کردہ رقم کا 10فیصد  خیراتی کاموں کے لیے مختص کرتا ہےجو مسلمانوں کی سماجی بہبود کیلئے صرف کی جاتی ہے۔

اختتامیہ

اسلامک کوائن ( اسلام ڈالر ) ایک ایسے مالیاتی ایکو سسٹم کی تعمیر کیلئے کھڑا ہے جس میں  پوری دنیا کے مسلمانوں  کے لیے شرعی اصولوں کے ساتھ بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے ۔ اسلامی کوائن پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ڈیجیٹل معیشت میں قدم رکھنے  کے لیے ایک راستہ ہے۔

اسلامک کوائن  کے بارے میں جامع معلومات  کے لیے ان کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ آئیں  ایک سفر کا آغاز کریں اور شریعت کے مطابق کرپٹو کرنسی کو اپنائیں  جو ڈیجیٹل ورلڈ  میں ایمان اور مالیات سے ہمیں با اخلاق طرز عمل کے ذریعے ملاتی ہے۔

Related Posts