میل وارمز بزنس: کراچی کا نوجوان منفرد کاروبار سے کیسے لاکھوں کما رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منفرد آئیڈیا اور انوکھا خیال ادب سے لیکر سماج تک ہر میدان اور شعبے میں ہمیشہ مقبولیت کا حامل رہا ہے، پھر خیال اور آئیڈیے کا انوکھا پن کاروبار سے جڑا ہوا ہو تو واہ وا کے ساتھ ہن یعنی دولت بھی برسنا شروع ہوجاتی ہے۔

کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوان ارباب حسن کو بھی اس کے انوکھے اور مفنرد کاروباری آئیڈیا نے اچھی کمائی کے خوشگوار تجربے کا تحفہ دیا ہے۔

ارباب حسن کے ذہن رسا نے اڑان بھری تو کہیں دور خلا سے یہ انوکھا کاروباری آئیڈیا اڑا لایا کہ ملک بھر میں طرح طرح کے جانور اور پرندے، مرغے مرغیاں پالنے کا رواج ہے، کیوں نہ ان جانوروں اور پرندوں کیلئے ان کی مرغوب غذا کا بزنس شروع کیا جائے۔

ارباب نے اس زاویے سے سوچا اور ریسرچ کی کہ کس غذا کا انتخاب کیا جائے تو اس کے سامنے (غذائی کیڑوں) Meal Worms کے بزنس اورفارمنگ کا منفرد آئیڈیا آن کھڑا ہوا۔

بس پھر کیا تھا، ارباب نے امریکا سے یہ مخصوص worms یعنی کیڑے منگوائے جو جانوروں اور پرندوں، مرغے مرغیوں کی بہترین غذا ہیں اور منگوانے کے بعد ان کی فارمنگ، بریڈنگ، افزائش نسل کے بعد کاروبار کا آغاز کر دیا۔

ظاہر ہے ہر کام اور پیشے کے اپنے اصول اور قاعدہ قانون ہوتا ہے، میل وارمز کی افزائش نسل بھی ایک قاعدہ اور فارمولے کے تحت ہوتی ہے، ارباب حسن نے اس کا مکمل طریقہ سیکھا، اچھی طرح یاد رکھا اور پھر کام شروع کر دیا۔

ارباب حسن کے مطابق اس نے یوٹیوب چینل سمیت مختلف ذرائع سے اپنے بزنس کی تشہیر کی، وہ جو چیز مہیا کرتے ہیں، اس کی ظاہر ہے پورے ملک میں مانگ اور ڈیمانڈ ہے، چنانچہ کچھ ہی عرصے میں اس کا منفرد آئیڈیا کاروبار میں ڈھل کر اب اس کیلئے کمائی کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔

ارباب حسن نے بتایا کہ اب وہ اندرون کراچی، اندرون سندھ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو میل وارمز کی سپلائی کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف کاروبار کرتے ہیں بلکہ اس قدر من کے صاف اور سیدھے ہیں کہ کھلے دل کے ساتھ خواہش مند افراد کو اس کاروبار کے گر بھی بتاتے ہیں۔ کاروباری راز کون شیئر کرتا ہے، مگر ارباب حسن کا خیال ہے کہ روزی قسمت سے وابستہ ہے، دینے سے ہاتھ تنگ نہیں کشادہ ہوتا ہے، چنانچہ وہ ہر ایک کی رہنمائی کیلئے بھی ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔

میل وارمزبزنس کیا ہے، کس طرح اس بزنس سے بہترین کمائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے، اس کی تفصیل ایم ایم نیوز کے ساتھ گفتگو کی اس ویڈیو میں ارباب حسن نے بڑی تفصیل سے بتا دی ہے، دیکھئے اور جانئے یہ کاروبار کیسے اسٹارٹ کیا  جاسکتا ہے۔ 

Related Posts