امریکا، ٹیکساس کی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، ٹیکساس کی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک
امریکا، ٹیکساس کی عبادت گاہ میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کی عبادت گاہ میں حبسِ بے جا میں رکھے گئے تمام 4 افراد کو بازیاب کرالیا گیا، چاروں افراد کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فورسز نے مسلح شخص کے خلاف 10 گھنٹوں پر محیط اعصاب شکن جنگ لڑی۔ ٹیکساس کے گورنر کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی برادری کورونا کی روک تھام کو اوّلین ترجیح دے۔اقوامِ متحدہ

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو مسلح شخص کے عبادت گاہ پر حملے پر بریفنگ دی گئی۔ مسلح شخص نے چاروں افراد کو دورانِ عبادت یرغمال بنا لیا تھا۔

مسلح شخص کو ہلاک کرنے سے قبل امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس بارودی مواد موجود ہوسکتا ہے۔ اس دوران دھماکے اور فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح شخص نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ مسلح شخص کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی۔

یرغمال بنائے گئے چاروں افراد میں ایک اسرائیلی ربی بھی شامل تھا۔ تمام یرغمالی 10 گھنٹوں بعد رہا کرائے گئے تاہم ایک یرغمالی کو 6 گھنٹے بعد ہی رہائی مل گئی تھی۔

اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے (اے بی سی نیوز) کو ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مسلح شخص نے پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی کا بھائی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Posts