پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے، شیری رحمان نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی پی پی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹ میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق شیری رحمان نے سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور صوبائی وزیر اسلم اقبال سمیت دیگر شخصیات بھی کورونا میں مبتلا رہیں۔

آج سے 10 روز قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ایک بار پھر مثبت نکلا۔سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال اور مصباح الحق بھی دو دو بار کورونا کا شکار ہوئے۔ 

ٹوئٹر پر رواں ماہ کے آغاز پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ میں نے کورونا کی جانچ کیلئے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ 4سے 5روز تک گلے میں خراش رہی۔