امید ہے پیپلز پارٹی میڈیا پر مجرموں کو تحفظ دینے کی پالیسی جاری رکھے گی۔علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امید ہے پیپلز پارٹی میڈیا پر مجرموں کو تحفظ دینے کی پالیسی جاری رکھے گی۔علی زیدی
امید ہے پیپلز پارٹی میڈیا پر مجرموں کو تحفظ دینے کی پالیسی جاری رکھے گی۔علی زیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے امید ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی میڈیا پر مجرموں کو تحفظ دینے کی پالیسی جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے نجی ٹی وی کے میزبان وسیم بادامی کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے جو لوگ میڈیا پر جاتے ہیں اور مجرموں کی حمایت کرتے ہیں جن میں آصف زرداری اور ان کے حواری شامل ہیں، دوبارہ میدان میں آئیں گے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جو لوگ سنگین جرائم میں معاونت اور سرپرستی کرتے ہیں، انہیں بھی ہم قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جس کیلئے اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی فرمائے گا۔ انہوں نے یہ بات وسیم بادامی کے ایک پیغام کے جواب میں کہی۔

نجی ٹی وی کے اینکر پرسن وسیم بادامی نے کہا کہ ہمارے پروگرام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ان کی رائے میں بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 

قبل ازیں ٹوئٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خودساختہ جمہوریت پسند رہنما کو دیکھئے کہ وہ کیسے آرمی جنرلز کی کابینہ میں بیٹھے ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیں جمہوریت کا درس دیتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو تاریخ وابستہ ہے، وہی عنقریب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ بھی دُہرائیں گے، آپ اگر روک سکتے ہیں تو روک لیجئے۔

 ٹوئٹر پر 3 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو یاد ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اثاثوں کے بارے میں کیا کہا کرتی تھی؟ میں بتاتا ہوں۔ وہ کہتے تھے کہ ہمارے کوئی اپارٹمنٹس نہیں ہیں۔ ہم کسی جائیداد کے مالک نہیں۔

مزید پڑھیں:  تاریخ پی پی پی کے ساتھ دُہرائیں گے، روک سکو تو روک لو۔علی زیدی 

Related Posts