دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 40 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 40 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 40 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 40ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 17 لاکھ 39ہزار 893افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ40ہزار677) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 978 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد45لاکھ56ہزار755ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے66لاکھ 42ہزار461افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد چلی، برطانیہ اور میکسیکو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا وائرس کے 1 کروڑ ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے جن کے نتیجے میں 6 لاکھ 99 ہزار شہریوں کے اجسام میں کورونا  کی تصدیق ہوئی جبکہ 19 ہزار سے زائدافراد وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق   بھارتی کونسل برائے طبی تحقیق (آئی سی ایم آر) کے  گزشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 99 ہزار 402 رہی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کے 1 کروڑ ٹیسٹس مکمل کر لیے گئے

Related Posts