خوبصورت موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوبصورت موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
خوبصورت موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی بیٹی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ابر آلود موسم کا لطف اٹھایا جس کے دوران ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود رہی جبکہ دونوں کی خوبصورت موسم کے ساتھ تصویر آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرگزشتہ روز اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت موسم کا لطف اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔

تصویرکے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ موسم کی تبدیلی زبردست ہے۔ امید کرتا ہوں کہ موسم کی پہلی بارش کا اپنے ننھی بیٹی کے ساتھ لطف اٹھا سکوں اور کراچی کیلئے شدید گرمی سے نجات کی کوئی راہ نکلے اور دُعا ہے کہ بارش ہمارے لیے خدا کی رحمت ثابت ہو۔

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ دُعا بھی کرتا ہوں کہ ہمارے لیے بارش سے کوئی اضافی مسائل پیدا نہ ہوں۔ عوام سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا خیال رکھیں۔

بعد ازاں شاہد آفریدی کی تصویر پر  عوام نے لائیکس، تبصروں اور دادو تحسین کا انبار لگا دیا۔ اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 537 افراد تصویر کو پسندیدگی کا اعزاز بخش چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 685 افراد تصویر پر مختلف آراء کا اظہار کرچکے ہیں جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کے شائقینِ کرکٹ بھی شامل ہیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CCTBsl1lCoa/

 

 

Related Posts