ہانگ کانگ مظاہروں میں قدامت پرست اور پر تشدد عناصر آگے آگے ہیں۔ چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگ کانگ مظاہروں میں قدامت پرست اور پر تشدد عناصر آگے آگے ہیں۔ چین
ہانگ کانگ مظاہروں میں قدامت پرست اور پر تشدد عناصر آگے آگے ہیں۔ چین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہانگ کانگ: چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں اور ہنگاموں  میں قدامت پرست اور پرتشدد عناصر پیش پیش ہیں۔چین میں حکومت کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید مظاہرے جاری ہیں  اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چین کو قیدیوں کی حوالگی کے بل کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے تحت پیر کے روز کی گئی ہڑتال سے دو سو سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ مظاہرین سمجھتے ہیں کہ چین ان کی آزادی پر پابندی لگا رہا ہے اور وہ ایک عام  چینی شہری کے مساوی  مکمل آزادی چاہتے ہیں۔

چینی حکومت کے ترجمان نے ہانگ کانگ مظاہروں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے مظاہرین کو متنبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ چینی حکومت کے مصالحتی عزائم کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔

مظاہرین نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ترجمان نے کہا کہ انہیں مستعفی کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہرے شہر کی معیشت پر برے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ قدامت پرست اور پرتشدد عناصر مظاہروں میں سب سے آگے ہیں تاہم اچھے مقاصد رکھنے والے شہری مظاہروں سے دور دور رہتے ہیں۔

مزید پڑھیئے:پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ امریکا

Related Posts