ڈبل سواری پر پابندی پولیس وعوام میں کشیدگی کا سبب بن سکتی ہے،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

haleem adil sheikh criticises sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی شدید مخالفت کردی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ایک اور نادرشاہی حکم ڈبل سواری کے حوالے سے جاری کیا گیا ہےجس میں خواتین،ڈاکٹر، میڈیا پرسن سمیت سب کی استثنا ختم کر دی گئی ہے۔

اگر کوئی خاتون بیمار ہوجاتی ہےیا کسی کے ساتھ ایمرجنسی ہے تو وہ کس طرح اسپتال جائےگا،کل ایک ایس ایچ او صاحبہ فرما رہیں تھی کی ایمبولنس بلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کیا ان کے پاس پنجاب جیسی 1122 ایمرجنسی سروس موجود ہے؟،سماجی تنظیموں کے سوا سندھ حکومت کے محکمہ صحت میں ایمبولنس سروس غیر فعال ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن نکلتے ہیں ان پر عملدرآمد کرانا پولیس کی مجبوری ہے اس میں ان کا کوئی قصور نہیںلیکن عوام اور پولیس میں کسی بھی وقت بھی نفرت کی آگ بھڑک سکتی ہے۔

سندھ حکومت کے غلط فیصلے عوام کو پولیس کے خلاف ہونے پر مجبور کر رہے ہیں،تمام قصور فیصلہ کرنے والوں کا ہے شاید ان کا دور تک کوئی بھی موٹرسائیکل پر سفر نہ کرتا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون صرف غریب عوام کے لئے ہے یہ بڑے لوگ لینڈ کروزر میں گھومتے پھرتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے ان کی کیبنٹ میں کوئی شہری علاقوں کا نمائندہ فیصلہ کرنے والوں میں شامل نہیں ہیں۔

شہری علاقوں میں کوئی بیمار ہوگا تو اس کو کوئی وڈیرا گاڑی نہیں دیگا ان کو موٹرسائیکل پر ہی جانا ہوگا، ڈبل سواری کے چکر میں خواتین کو سڑکوں پر پریشان کیا جارہا ہے۔

خواتین اپنے مردوں کے ساتھ سفر کرتی ہیں اور گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں کورونا لگنا ہوتا تو گھر میں لگ جاتا، میرے حلقے کے ایک علاقہ کو کورونا کا مریض ہوا علاقہ سیل کیا گیا۔

صرف ٹینٹ لگا کر علاقہ بند کیا گیا مکینوں کو نہ راشن دیا نہ کوئی سہولیات، ڈبل سواری پر پابندی ٹھیک ہے لیکن ایمرجنسی صورتحال میں کوئی دوسرا طریقہ دیا جاتا۔

سندھ حکومت کے پاس نہ ایمبولنس سروس ہے نہ ہی ایمرجنسی میں مدد کرنے کی کوئی سروس موجود ہے۔ بیس بیس لوگوں کو گرفتار کر کے لاک اپ میں ایک ساتھ رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پولیس اسٹیشن کے تمام لاک اپ کورونا فری ہیں جہاں ایک ساتھ لوگوں کو رکھا جاتا ہے،خالی نادر شاہی احکامات سے مسائل حل نہیں ہونگے عوام پریشان ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے، قاسم سوری

سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا کی وجہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے،درست فرمایا ہے کورونا سے نہیں بھوک کی وجہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایسی احکامات کی وجہ سڑکوں پر عوام اور پولیس تصادم کی ہوا چل سکتی ہے،ایسے احکامات دینے ہیں تو پہلے عوام کو متبادل سہولیات بھی فراہم کی جائیں،سڑکوں پر یوں خواتین کی تذلیل بند کی جائے اورعوام کو متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔

Related Posts