گلبہارپولیس نے گینگ وار کاشف دادا گروپ کا مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulbahar police arrested the target killer

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گلبہار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ وار کاشف دادا گروہ کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ کراچی میں گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی ، کارروائی کے دوران گینگ وار کاشف دادا گروہ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا اور ملزم نبیل حسن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چوری کا 80تولہ سونا لوٹنے والے سی آئی اے کے 6 اہلکار گرفتار

ملزم نے بھتہ نا دینے پر تاجر پر ایک گھنٹے میں 2 حملے کیے،مقتول شبیر رحمان نیشنل بینک میں ملازمت کے ساتھ کاروبار بھی کرتا تھا۔ایس ایس پی سینٹرلکا کہنا تھا کہ پہلا حملہ یکم جون کو گولیمار میں سینٹری دکان پر کیا۔

حملے سے تاجر شبیر رحمان شدید زخمی ہوا ، زخمی تاجر شبیر کو بیٹا اور بھتیجا فورا اسپتال لے کر روانہ ہوئے، گینگ وار ملزمان نے پیچھا کیا اور لولین پل پر کار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے زخمی تاجر سمیت بیٹا اور بھتیجا بھی زخمی ہوگئے تھے،تاجر کا زخمی بیٹا کار چلاتا ہوا اسپتال پہنچا لیکن والد دم توڑ گئے۔

گرفتار ملزم ویسٹ اور سینٹرل میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں بھی کرچکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts