حکومت پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان
چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنمااورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اسلام آباد کا کورونا جب تک ختم نہیں ہوگا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، حکومت کی خواہش ہے پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہوں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جو آئین کیخلاف اور الیکشن چوری کرتا ہے ہم اس کیخلاف ہیں، فروری سے عوام کی تکالیف کم ہوں گی،نیب نے حکومتی نظام مفلوج کردیا ہے،نیب کا کوئی مثبت کام نظر نہیں آتا، نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی۔

پیرکومقامی کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ پیش نہیں کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گواہ کو کورونا ہوگیا ہے پیش نہیں ہوسکتا،نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 14 جنوری ملتوی کردی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کا بحران ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کو انرجی کرائسز کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غلط بیانی ہو رہی ہے کہ آج ہمیں اضافی گیس مل رہی ہے جبکہ سستی اور اضافی بجلی سے ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ کیس کو ڈھائی برس گزر گئے ہیں، ابھی تک سمجھ نہیں آیا کیس کیا ہے،نیب کو حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی،نیب قوم کا پیسہ اور لوگوں کا وقت ضائع کرتے ہیں،نا انصافی کا معاملہ زیادہ وقت نہیں چل سکتا،آج گیس اور بجلی کے بحران کی وجہ نیب ہے، نیب نے حکومتی نظام مفلوج کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام رہنما مولانا اختر شیرانی نے فضل الرحمان کو سیلیکٹیڈ قرار دے دیا

نیب کا کوئی مثبت کام نظر نہیں آتا،سپریم کورٹ نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اضافی گیس اور بجلی چھوڑ کر گئے تھے جبکہ حکومتی وزرا بس ٹی وی پر آکرجھوٹ بولتے ہیں،جھوٹ اور معاملے کو چھپانے سے نقصان عوام کو ہورہا ہے،پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہوگئی ہے،لانگ مارچ ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا اور ملک کی نئی تاریخ رقم ہوگی،حکومت کی خواہش ہے پی ڈی ایم میں اختلاف ہو لیکن پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Related Posts