غریب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt preparing to impose further burden on power consumers
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ملک میں بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔

درخواستیں مالی سال 25-2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔اس سے قبل 19 مارچ کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نگران دور حکومت کے دوران کئی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کی جارہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے غربت اور مہنگائی کے ستائے عوام پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

Related Posts