ملک بھر میں ڈینگی وائرس بےقابو،10ہزارسےزائدافراد متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں ڈینگی وائرس بےقابو،10ہزارسےزائدافراد متاثر
پاکستان میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق، 24 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق، 24 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی مچھر سے پھیلنے والی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی، 2200 سے زائد لوگ ڈینگی سے متاثر ہیں۔

اسلام آباد میں مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ميں 2363، سندھ میں 2258، بلوچستان ميں1772کيسز سامنے آئے ہیں، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

SAPM Dr Zafar Mirza addresses a news conference in Islamabad on Sunday. PHOTO: NNI

ظفر مرزا نے کہا کہ نجی اسپتالوں نے ڈینگی مریضوں کے مفت علاج کی پیش کش کی ہے، رواں ماہ کے آخر تک ڈینگی پر مکمل حد تک قابو پالیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ميں ڈينگی کنٹرول سينٹر بنا ديا ہے، 2 ہاٹ لائن بنائی ہيں، ڈاکٹرز سے معلومات لی جاسکتی ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ مريض بڑھ جانے سے اسپتالوں ميں بستروں کا مسئلہ درپيش ہے، پرائيويٹ اسپتالوں ميں بھی مريضوں کو منتقل کيا جاسکتا ہے۔

Related Posts